بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہائی اسکول میوزیکل 3 کے اداکار میٹ پروکوپ ٹیکساس میں گرفتار

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) میٹ پروکوپ، جو ہائی اسکول میوزیکل 3 میں اپنے کردار کی وجہ سے مشہور ہیں، ایک اور بڑے قانونی بحران کا شکار ہو گئے ہیں۔

TMZ کی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ اداکار کو ٹیکساس میں گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ اس وقت بغیر ضمانت کے حراست میں ہیں۔ ان پر متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں مبینہ طور پر بچوں کی فحش مواد رکھنے کا الزام بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق پروکوپ کو کرسمس ایو کے روز ٹیکساس کے وکٹوریہ کاؤنٹی میں حراست میں لیا گیا۔ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تصدیق کی ہے کہ وہ تاحال کاؤنٹی جیل میں موجود ہیں اور ان پر گرفتاری کے دوران مزاحمت کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

گیک چارمنگ کے اداکار کی یہ گرفتاری مبینہ طور پر ایک سابقہ کیس میں عائد کی گئی ضمانتی شرائط کی خلاف ورزی کے نتیجے میں ہوئی، جیسا کہ مقامی ادارے کراس روڈز ٹوڈے نے رپورٹ کیا ہے۔

یہ ضمانتی شرائط مئی 2024 کی ایک گرفتاری سے متعلق تھیں، جس میں پروکوپ پر شدید حملے اور گرفتاری کے دوران مزاحمت کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ضمانتی شرائط وہ قواعد ہوتے ہیں جو عدالت کسی ملزم کی ضمانت پر رہائی کے بعد مقرر کرتی ہے، اور ان کی خلاف ورزی کی صورت میں دوبارہ گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔

سابق ڈزنی چینل اداکار کی جانب سے مبینہ طور پر کس شرط کی خلاف ورزی کی گئی، اس کی تفصیلات تاحال عوام کے سامنے نہیں لائی گئیں۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ پروکوپ ماضی میں اپنی ساتھی اداکارہ سارہ ہائلینڈ کے ساتھ رومانوی تعلق میں رہے تھے، جنہوں نے ان پر زبانی اور جسمانی تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف حفاظتی حکم (restraining order) حاصل کیا تھا۔

اس عدالتی حکم کے تحت پروکوپ کو تین سال تک اداکارہ سے دور رہنے کا پابند کیا گیا تھا۔