بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

کاروباری ہفتے کے آخری دن ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 73 ہزار 262 روپے ہو گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے جاری کیے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ 3 ہزار 172 روپے بڑھنے کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 5 ہزار 745 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کا رجحان اوپر رہا اور قیمت 37 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 509 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔