لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران ریاض بنا کسی جرم کے شیروں کی طرح سزا کاٹ رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عمران ریاض خان شیر کا بچہ ہے جو بنا کسی جرم کے سزا شیروں کی طرح کاٹ بھی رہا ہے اور مسکرا کے کاٹ رہا ہے۔
عمران ریاض خان ، شیر کا بچہ ہے جو بنا کسی جرم کے سزا شیروں کی طرح کاٹ بھی رہا ہے اور مسکرا کے کاٹ رہا ہے-
بر عکس پاکستان قانون کے تحت ثابت مجرم تقریریں کر رہے ہیں، حکومتی وسائل اندھا دھند لوٹ رہے ہیں یا ملک سے فرار ہیں-
عمران آپ ہر معیار پے سرخرو ہیں-#ImranRiazKhan pic.twitter.com/dDxOFDFblN— Dr. Yasmin Rashid (@Dr_YasminRashid) July 9, 2022









