بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایاز صادق اور سلمان رفیق نے الیکشن ضابطے کی پاسداری میں استعفے دیے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سردار ایاز صادق اور سلمان رفیق اپنی اپنی وزارت کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ،دونوں راہنماؤں نے الیکشن ضابطے کی پاسداری میں استعفے دئیے ہیں ۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایاز صادق اور سلمان رفیق کے حلقے میں انتخاب ہورہا ہے ،دونوں راہنماؤں نے وزارتوں سے استعفے دئیے تاکہ الیکشن مہم میں حصہ لے سکیں ،انتخابات کے بعد وہ اپنی وزارت کی ذمہ داریاں پھر سے سنبھال لیں گے۔