بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک کی خاطر ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں،راناثناء اللہ

اسلام آباد (ممتاز نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ اُن کے پاس ثبوت بھی ہے کہ طیبہ گل وزیراعظم ہاؤس میں رہیں، طیبہ کیس کا اس وقت ہی سوموٹا ہونا چاہیے تھا، اسی وقت نوٹس ہوتا تو آج نیب تباہ نہ ہوتا۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پاکستان اس وقتمعیشت کے لحاظ سے مشکل ترین صورتحال سے گزر رہا ہے،

ملک کی خاطر ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں، اس وقت ملک بہتری کی طرف جارہا ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ملک پر انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہ کرنے والا گروہ مسلط تھا، پونے چار سال تک یہ نااہل ٹولہ ملک پر مسلط رہا ہے، سب سے بڑے فسادی اور فتنے کا ہم نے بڑا اچھا علاج کیا،

اس علاج کی وجہ سے وہ اسلام آباد میں ٹہر نہیں سکا۔اُنہوں نے کہا کہ اس فسادی ٹولے نے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کی، ہماری کوشش ہے ملک اب بہتری کی طرف جائے تاکہ عوام کو ریلیف ملے، ایسا ٹولہ جو ملک کی تباہی کے لیے آیا تھا اسے ہم نے ناکام بنا دیا ہے۔