گوجرانوالا(ممتاز نیوز) وفاقی وزیر توانائی نے کہا ہے کہ احسن اقبال جیسے مزید حملے ہوئے تو لیگی کارکن جواب دیں گے۔گوجرانوالہ میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے کرم سے ہم نے عذاب عمرانی کا منہ موڑنا شروع کر دیا ہے ، عمرانی حکومت نے ملک کی معیشت اور صوبوں کے معاملات خراب کیے ، 4 سال کا ترقی کا قحط اب ختم ہونے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک فاشسٹ جماعت ہے، لوڈشیڈنگ میں کمی آ رہی ہے،عید کے دنوں میں بھی بہتری رہے گی، جس طرح جون کے آخر میں لوڈشیڈنگ کا چیلنج درپیش تھا وہ اب نہیں ہے، اگست کے مہینے تک اگر عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی برقرار رہی تو ضرور عوام کو ریلیف دیں گے۔
احسن اقبال جیسے مزید حملے ہوئے تو لیگی کارکن جواب دیں گے،خرم دستگیر








