اسلام آباد(ممتاز نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیوٹرل سے صلح چاہتا ہوں، عمران خان کی حد تک پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، زرداری سے نفرت ہے، سیاست میں کبھی انتقام نہیں لیا اور کبھی بھی وزیراعظم بننا نہیں چاہتا۔عید پروگرام میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میئر کا الیکشن میں ایک ووٹ سے ہارا تھا، ایم اے جیل سے کیا تھا، 50،60 سال پہلے خونی الیکشن نہیں ہوتے تھے، سیاست میں کسی سے انتقام نہیں لیا۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کی تحریک نجات بھی میں نے پلان کی تھی، میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، میں عمران خان کی حد تک تحریک انصاف کے ساتھ ہوں، عمران خان کو ہی پی ٹی آئی سمجھتا ہوں۔
نیوٹرل سے صلح چاہتا ہوں، عمران خان کی حد تک پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں،شیخ رشید








