کراچی(ممتاز نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان بےساکھیوں کے سہارے آئے تھے اور اب ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی پرعوام کو مبارکباد دیتا ہوں اور سندھ کے ہر ضلع میں بارش کے انتظامات دیکھنے ایک وزیر انچارج مقرر کیا ہے۔ بارش کہیں کہیں زیادہ ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹھٹہ میں بارش کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں جس پر افسوس ہے اور ٹھٹھہ واقعے کی انکوائری کر رہے ہیں۔
عمران خان بےساکھیوں کے سہارے آئے تھے اور اب ان کا کوئی مستقبل نہیں،مراد علی شاہ








