بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی!ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، مریم نواز

کراچی(نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کراچی! ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ن لیگ کے مرکزی قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر پوری قوم فکر مند ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا عزم ہے کہ صوبائی حکومت اور فوج کے جوانوں کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کو محفوط مقامات پر پہنچانے کا عمل جلد مکمل ہو۔

مریم نواز نے جاری کردہ ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ سرگرمیوں میں کوئی کمی نہ رہے، کراچی! ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔