پاکستانی اداکارہ حنا آفرِیدی اور تیمور اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے، اور ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اداکارہ نے نکاح کے موقع پر سفید لباس زیب تن کیا، جس کے ساتھ بھاری گولڈن جیولری نے ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیے۔
نکاح کی خوشیوں کے ساتھ ہی ایک دلچسپ وائرل ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں حنا آفرِیدی شوہر تیمور اکبر سے اپنی مخصوص ڈیمانڈز کر رہی ہیں۔
ویڈیو میں اداکارہ نکاح کے موقع پر تیمور سے ماہانہ 5 لاکھ روپے خرچ کرنے اور ہر چھ ماہ بعد بزنس کلاس میں سفر کرنے کی درخواست کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مہنگے کپڑوں اور شاپنگ کا سارا خرچ بھی شوہر اٹھائیں، اور وہ اپنی جیب سے کوئی پیسہ خرچ نہیں کریں گی۔ اس پر تیمور اکبر نے خوش دلی سے رضامندی ظاہر کی۔
یہ ویڈیو اور شادی کی تصاویر مداحوں میں کافی دلچسپی اور محبت کا باعث بن رہی ہیں۔
حنا آفرِیدی کی شادی اور شوہر سے دلچسپ ڈیمانڈز کی وائرل ویڈیو








