بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نانگا پربت سے واپسی پر لاپتا ہونے والے دو پاکستانی کوہ پیماوں کا پتا چل گیا

اسکردو(نیوزڈیسک)نانگا پربت کی چوٹی کو سر کرکے واپسی میں لاپتا ہونے والے دو پاکستانی کوہ پیماوں کا پتا چل گیا۔
تفصیلات کے مطابق دو پاکستانی کوہ پیما امتیاز سدپارہ اور حسن شگری نانگا پربت سرکرکے واپسی کی جانب گامزن تھے کہ ان کا بیس کیمپ سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
دونوں کوہ پیام نانگا پربت سر کرکے واپس آرہے تھے لاپتا ہوگئے، کوہ پیماوں سے کل شام آخری بار 7600 میٹر کی بلندی پر رابطہ ہوا تھا ، دونوں کوہ پیما اطالوی اور ارجینٹنا کے مشترکہ ایکسپیڈیشن ٹیم کے ساتھ مہم جوئی کر رہے تھے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق دونوں کو پیماوں کا پتا چل گیا، دونوں کوہ پیما کیمپ تھری پہنچ گئے۔ کوہ پیماوں کی جسمانی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ دونوں کوہ پیما آج بیس کیمپ پہنچنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ تقریبا چھ روز قبل بھی دو پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف اور موسی سدپارہ نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے کے دوران لاپتا ہوگئے تھے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا۔