بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارت نے بنگلادیش کو 18 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیز میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 18 رنز سے شکست دے دی۔ میچ کا نتیجہ بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت طے کیا گیا۔
بلاوائیو میں کھیلے گئے اس مقابلے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم 49ویں اوور میں 238 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کی جانب سے ابھیوگیان کندو نے شاندار 80 جبکہ ویبھو سوریا ونشی نے 72 رنز اسکور کیے اور ٹیم کو مضبوط مجموعہ فراہم کیا۔
بارش کے بعد بنگلادیش کو 29 اوورز میں 165 رنز کا نظرثانی شدہ ہدف ملا، تاہم بنگلادیش کی پوری ٹیم 29ویں اوور میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں بھارت نے میچ 18 رنز سے اپنے نام کر لیا۔
میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا، حالانکہ میچ شروع ہونے سے قبل ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا تھا، جس پر شائقین کی توجہ بھی گئی۔