بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہری نے ٹرین کھینچ کر سب کو حیران کردیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ریکارڈ بنانے کے جنون میں شہری کئی خطرناک کرتب دکھاتے ہیں اور اس دوران وہ اپنی جان کی پرواہ بھی نہیں کرتے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں مصری شہری کو 180 ٹن وزنی ٹرین کھینچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے تعلق رکھنے والے اشرف کبونگا نے ٹرین کھینچ کر سب کو حیران کردیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین کھینچنے کے لیے شہری نے رسیوں سے خود کو ٹرین کے ساتھ باندھا اور جان لگا کر ٹرین کھینچنے میں کامیاب ہوگئے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

https://youtu.be/t0zLYUHEHHs

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

مصری شہری کی کامیابی پر وہاں موجود لوگوں نے انہیں داد بھی دی۔

ریسلر اور فٹنس ٹرینر اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ سب کرکے خود کو چیلنج کیا ہے دو ماہ میں وہ مزید محنت کریں گے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹٰم کو بھی بلائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گنیز بک آف کی ٹیم بتائے گی کہ مجھے عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے کتنا وزن کھینچنا ہوگا۔