بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ کے محصولات میں 815فیصداضافہ، صوبائی بجٹ میں کراچی کا حصہ کم کردیاگیا، یونس ڈھاگا

  کراچی(نیوزڈیسک)سابق وفاقی سیکرٹری یونس ڈھاگا نے کہا ہے کہ 2009کے این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبے امیرترین ہوگئے ہیں ،سندھ کے محصولات میں 815فیصداضافہ ہوا لیکن صوبائی بجٹ میں کراچی کا حصہ کم ہوگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کئے گئے ایک بیان میں یونس ڈھاگا نے کہاکہ 2009 میں کراچی کاحصہ 37ارب روپے تھا جبکہ 2021میں اس کا حصہ محض تین فیصد یعنی 38 ارب روپے رہاہے۔
انہوں نے کہاکہ 2009سے اب تک کراچی کو 87فیصد یعنی 663ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
سابق وفاقی سیکرٹری نے ٹویٹر پر حالیہ بارشوں سے تباہ حال کراچی کی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ تمام تردعوؤں اور وعدوں کے باوجود 2022میں بھی کراچی فن ماسٹر کی کالونی بنی ہوئی ہےاور مسلسل خبروں کا حصہ ہے۔
یونس ڈھاگا نے کہاکہ کراچی وفاقی محصولات کا 56فیصد اور سند ھ کے محصولات کا 96فیصددیتا ہے ،شہرقائدنے سیلزٹیکس کی مد میں صوبہ پنجاب کے برابرحصہ دیاہے۔