کراچی(نیوزڈیسک)سندھ کے وزیر محنت اور پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی ایک مرتبہ پھر عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔
سعید غنی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہو ئے ہیں۔
سندھ کے صوبائی وزیر محنت سعید غنی نے لکھا کہ میری طبیعت گزشتہ کچھ روز سے ٹھیک نہیں تھی، 4 روز قبل ٹیسٹ کروانے پر معلوم ہوا کہ میں دوسری مرتبہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکا ہوں۔
سعید غنی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق میں نے خود کو لوگوں سے الگ تھلگ رکھا ہوا ہے اور آئسولیشن اختیار کر لی ہے۔ صوبائی وزیر کے مطابق کورونا وائرس کی معمولی علامات کے علاوہ ان کی طبیعت بہتر ہے۔
واضح رہے کہ صوبائی وزیر سعید غنی اس سے قبل مارچ 2020 میں بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔
اس سے پہلے پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی صبح سماجی رابطوں کی ویب سائٹ’ٹوئٹر‘ پر بتایا تھا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
سعید غنی ایک بارپھر کوروناکا شکار، آئسولیشن اختیار کر لی








