بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خلا میں پراسرار شے کے گرد گھومتا دھاتی بادل دریافت

ماہرینِ فلکیات نے خلا میں ایک دھاتی بادل دریافت کیا ہے جو ایک پراسرار شے کے گرد گردش کر رہا ہے۔ یہ دریافت زمین سے تقریباً 3000 نوری سال کے فاصلے پر موجود ایک ستارے کی روشنی میں غیر معمولی تبدیلیوں کے مشاہدے سے سامنے آئی۔
اس ستارے کا نام J0705+0612 ہے، جس کی عمر دو ارب برس سے زیادہ ہے اور یہ ہمارے سورج کی طرح ایک عام ستارہ ہے۔ ماہرین نے نوٹ کیا کہ اس ستارے کی روشنی ستمبر 2024 سے مئی 2025 کے دوران معمول سے 40 گنا کم ہوگئی، جو کہ ایک غیر معمولی اور حیران کن واقعہ ہے۔
امریکا کی نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کی NOIRLab نے بتایا کہ یہ بادل ایک دھات سے بھرپور ساخت رکھتا ہے اور اس کے اثرات ستارے کی روشنی میں واضح طور پر دیکھے گئے۔
ہوپکنز یونیورسٹی کی سائنس دان پروفیسر نادیہ زکامسکا نے کہا کہ سورج جیسے ستارے بغیر کسی وجہ کے اپنی روشنی میں اتنی بڑی کمی نہیں کرتے، اس لیے ایسے واقعات بہت نایاب اور دلچسپ سمجھے جاتے ہیں۔
یہ دریافت فلکیات میں ایک نئے اور پراسرار راز کو اجاگر کرتی ہے، اور سائنس دان اس دھاتی بادل اور اس کے اثرات کی مزید تحقیق کر رہے ہیں۔