گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 77 اور ساہی وال کے حلقے پی پی 203 میں ضمنی انتخاب(Elections) آج ہوگا ، پولنگ سامان کی ترسیل اور سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
این اے 77 ن لیگ کے محمود بشیر ورک اور پی پی 203 ن لیگ کے حنیف جٹ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
مزیدپڑھیں:سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز: قومی اسکواڈ میں 4 نئے کھلاڑیوں کا شامل کرنے کا فیصلہ
این اے 77 گوجرانوالہ کی انتخابی مہم میں شرکت اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کو نوٹس جاری کردیا گیا، الیکشن کمیشن نے آج دن 11 بجے وضاحت کے لیے طلب کر لیا۔








