بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

اشٹام پیپرز کی فیسوں میں بے پناہ اضافہ، سائلین پریشان

لاہور (ویب ڈیسک) حکومت نے اشٹام پیپرز کی فیسوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے جس سے سائلین پریشان ہوگئے۔
کم سے کم ای اشٹام پیپر کی مالیت 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کر دی گئی، طلاق اشٹام پیپر کی قیمت 100 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کی گئی ہے جبکہ بچوں کے نئے سکولز میں داخلوں اور جاب کیلئے ڈومیسائل اشٹام پیپر فیس بھی 100 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی ہے۔

بجلی، سوئی گیس اور پانی کے نئے کنکشن اشٹامپ فیس بھی 100 روپے کی بجائے اب 1000 روپے ہوگی، پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ ای اشٹام پیپر کی فیس 1200 روپے سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

پراپرٹی کے علاوہ کسی بھی معاہدے کیلئے استعمال ہونے والے ای اشٹام پیپر کی فیس 100 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دی گئی ہے۔

اس کےعلاوہ 5 لاکھ روپے تک معاہدے کیلئے ای اشٹام پیپر کی فیس 1200 سے بڑھا کر 3 ہزار جبکہ 5 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک معاہدے کی فیس 6 ہزار کر دی گئی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کیلئے استعمال ہونے والے اشٹام پیپر کی فیس میں 20 ہزار روپے اضافہ کیا گیا۔

پاور آف اٹارنی کے ای اشٹام پیپر فیس 1500 سے 1800 روپے کر دی گئی، اشٹام پیر کیلئے سائل کے نام پر موبائل فون کی سم بھی لازمی قرار دی گئی۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے