بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

واقعی خادم اعلیٰ ہو تو پٹرول 150 ،ڈیزل 144 روپے لٹر پر واپس لاؤ،عمران خان کا وزیراعظم کو چیلنج

لیہ(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئر مین اورسابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے دور میں عالمی منڈی میں قیمتیں ہمارے دور کے حساب سے بھی کم ہو گئی ہے، آپ واقعی خادم اعلیٰ ہو تو پٹرول کی قیمت 150 روپے اورڈیزل 144 روپے فی لٹر پر واپس لاؤ۔
لیہ میں پی پی 282 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرا روس کا دورہ امریکی کو پسند نہیں آیا، روس سے واپس آیا تو یہاں سازش تیار تھی، امریکی سفارتخانے نے ہمارے لوگوں کو بلانا شروع کیا، جو ہماری جماعت کے لوٹے تھے ان میں سے کئی امریکی سفارتخانے گئے، پہلے سازش ہوئی اور اس کے بعد مداخلت ہوئی، ہماری حکومت گرائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت گرائی گئی سب سے زیادہ ترقی ہمارے دور میں ہوئی، امریکا کو ایسے حکمران چاہیے جو ان کے حکم پر دم ہلائے، سروے کے 17 سالوں میں پچھلے دو سال میں سب سے زیادہ ترقی ہوئی، ہمارے دور میں ایکسپورٹ بڑھیں، ریکارڈ ترسیلات زر آئیں، ٹیکسٹائل میں ریکارڈ پروڈکشن ہوئی، ہم نے قانون بنایا اور کسانوں کو شوگر مافیا سے پیسے دلوائے، ہمارے دور میں زراعت کے شعبے میں ریکارڈ پیداوار ہوئی۔
عمران خان نے کہا کہ اڑھائی سال آئی ایم ایف پروگرام میں تھے ، پٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، شہباز شریف کے دور میں عالمی منڈی میں قیمتیں ہمارے دور کے حساب سے بھی کم ہو گئی ہے، آپ واقعی خادم اعلیٰ ہو تو پٹرول کی قیمت 150 روپے فی لٹر پر واپس لاؤ۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نےمہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے، انہوں نے ہماری اوپر جاتی معیشت کے ساتھ وہ کیا دشمن بھی کرتا ہے،ملک سری لنکا کی طرف جا رہا ہے، سری لنکا میں عوام نے صدارتی محل پر حملہ کر دیا، سری لنکن صدر نے باہر جانے کی کوشش کی تو ایئر پورٹ پر روک لیا گیا، سری لنکن حکمرانوں کا بھی زرداری، شریفوں کی طرح تھا، باہر گھر ہے، نواز شریف کے لندن میں محل کے باہر پاکستانی احتجاج کرتے ہیں، یہ میرا وزیراعظم نہیں، اس چور کو وزیراعظم نہیں مانتا۔ احسن اقبال میں کہتا ہوں تم چور، شہباز شریف چور، نواز شریف ، زرداری ڈاکو ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ احسن اقبال برگر کھانے گیا ایک خاندان نے اسے چور کہا، بزدل احسن اقبال نے ایجنسی سے دباؤ ڈال کر فیملی سے معافی منگوائی، انہوں نے آتے ساتھ ہی گیارہ سو ارپ روپے چوری کے معاف کروائے، یہ مہنگائی ختم کرنے نہیں، چوری، کرپشن کیسز ختم کرنے آئے تھے، تاریخ معاف نہیں کرے گی،جنہوں نے ملک کے خلاف اتنی بڑی سازش کی۔ ہم نے ہر خاندان کو دس لاکھ روپے دیئے ، یہ دونوں خاندان کھانسی بھی ہو تو علاج باہر سے کرواتے ہیں، ہم نے نوجوانوں کو سستے قرضے دیئے، سستے گھروں کی سکیم شروع کی۔
اس سے قبل بھکر میں پی پی 90 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم صرف اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور اللہ ہی سے مدد مانگتے ہیں، ہم اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکتے، اتنی بڑی تعداد میں آنے پر دریا خان کے لوگوں کا مشکور ہوں، ثناء اللہ مستی خیل کو لوٹا بنانے کی پوری کوشش ہوئی مگر وہ نہیں ہوئے، دریا خان سے جو بھی ایم پی اے بنتا ہے وہ ہر بار کیوں لوٹا ہو جاتا ہے، اس گرمی میں دریا خان کے لوگ آئے آپ کو سلام پیش کرتا ہوں، جب انسان کا کوئی قبلہ نہ ہو تو وہ لوٹا ہو جاتا ہے، جہاں فائدہ نظر آتا ہے لوٹے کا منہ اس طرف ہو جاتا ہے، قبلہ نہیں ہوتا تو جہاں سے پیسہ دھمکی ملتی ہے لوٹا وہیں چلا جاتا ہے، جب لوٹوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے تو وہ ملک تباہ کر دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں آپ سب نے لوٹوں کو شکست دینی ہے، میں نے آپ کی ڈیوٹی لگانا ہے آپ نے گھر گھر جانا ہے، امریکی سازش کے تحت ہم پر چوروں اور ڈاکوؤں کو مسلط کیا گیا ، سیاست میں 26 سال سے ان چوروں کا مقابلہ کر رہا ہوں، یہ الیکشن نہیں بلکہ جہاد ہے، یہ چور 30 سال سے ملک کا خون چوس رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں ہم ان امریکی غلاموں کو تسلیم کریں، ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ہمارے لوگوں کو فون آتا ہے کہ تمہیں اٹھا کر جیلوں میں ڈال دیں گے، صحافیوں پر ایف آئی آرز کٹ رہی ہیں، مجھ پر بھی ایف آئی آرز درج ہیں، ہزاروں بھی درج ہوں اور میری جان بھی چلے جائے تو چوروں کو تسلیم نہیں کروں گا۔
پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ امریکا کے ایک غلام کو وزیراعلیٰ بنایا گیا، غلام وزیراعظم کہتا ہے ہم مجبور اور بھکاری ہیں اس لیے امریکا کی غلامی کرنی ہے، ان کا وزیر خواجہ آصف کہتا ہے ہم زندہ ہیں تو امریکا کی وجہ سے ہیں، ہم ان کے خلاف حقیقی آزادی کی جنگ اور جدوجہد کرنی ہے، ان کو تسلیم کر لیا تو ہم ساری زندگی امریکا کی غلامی کرتے رہیں گے، شریف اور زرداری خاندان 32 سال سے حکومت کر رہا ہے، 32 سال بعد بھی کہتے ہیں ہمارا ملک غریب ہے، یہ مہنگائی کم کرنے آئے تھے، چوروں نے آتے ہی مہنگائی مزید بڑھا دی۔ یہ چوری ختم کرنے نہیں بلکہ اپنے کرپشن کیسز ختم کرنے آئے ہیں۔
کراچی میں بارش کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ کراچی کا پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر بھیج دیتے ہیں، کراچی ملک معاشی حب ہے، ان چوروں اس شہر کا کیا حال کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان چوروں کی مہم چلانے والی جھوٹوں کی شہزادی ہے، 8 سال پہلے کہتی تھی میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی جائیداد نہیں ہے، سلیمان شہباز کک بیکس اسپیشلٹ کو بھی آپ نے سن لیا ہے، پاناما پیپرز آتے ہیں پتہ چلتا ہے ان لوگوں نے دولت چھپائی ہوئی تھی، پاناما پیپرز میں پتہ چلا لندن میں چار محلات مریم نواز کے ہیں، انکشاف کے بعد مریم کا بھائی کہتا ہے الحمد للہ میرے اپارٹمنٹس ہیں،
انہوں نے مزید کہا کہ غیر آئینی طور پر وزیراعلیٰ حمزہ شہباز بھی چور ہے، اس ملک کی سب سے بڑی بیماری بھی آپ کے ساتھ ملا ہوا ہے، سلیمان شہباز کہتا تھا جس پرپارٹی کی بات کر رہے ہیں لا کر دکھائیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کتنی بار مریم اور حمزہ کے پاس گئے تھے، چیف الیکشن کمشنر بتاؤ کس طرح دھاندلی کر رہے ہو، انہوں نے دھاندلی کرنے کا پروگرام بنایا ہوا تھا، پاکستانیو! تیار ہو جاؤ اب یہ چور دھاندلی کے لیے اُتر رہے ہیں، ایک مسٹر ایکس ہے مجھے خبر ملی ہے کہ تم نے مسٹر وائی کے ساتھ مل کر دھاندلی کی تیاری کی ہوئی ہےاور مسٹر وائی کو ملتان پہنچا دیا ہے۔ دھاندلی کے تیاری کے ساتھ وہ لوگوں میں خوف پھیلا رہے ہیں، دھاندلی کی کوشش کی گئی تو بتانا چاہتا ہوں عوام پھینٹی لگائیں گے۔
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ بارشوں نےایک مرتبہ پھر سندھ میں زرداری اورخاندان کے 14سالہ کرپٹ دورِاقتدار کی حقیقت بےنقاب کردی۔
سابق وزیراعظم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نوجوانوں کے لیے خاص پیغام دینا چاہتا ہوں، 17 جولائی کو 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب حقیقی آزادی کے لیے جہاد ہے، ملک پر بیرونی سازش کے تحت چوروں کو مسلط کیا گیا، چوروں نے اقتدار میں آ کر اپنی چوری بچانے کے لیے 11 سو ارب کا ڈاکہ مارا۔
عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا اور معیشت تباہ کردی، سب نوجوانوں کو خود بھی نکلنا ہے اور عام عوام کو بھی نکالنا ہے، یہ چور صرف ایک طرح الیکشن جیت سکتے ہیں اور وہ دھاندلی ہے۔ ہمیں مل کر دھاندلی کو شکست دینی ہے اور انشاءاللہ ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرنا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ بارشوں نےایک مرتبہ پھر سندھ میں زرداری اورخاندان کے 14سالہ کرپٹ دورِاقتدار کی حقیقت بےنقاب کردی ہے۔ کرپشن کیسےگورننس کو تباہ کرتی ہے، یہ اسکی کلاسیکی مثال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو دیاجانےوالا پیسہ جعلی اکاؤنٹس کی نذر ہوا یا دبئی کی جائیدادوں میں لگا دیا گیا۔ شر کے اس گٹھ جوڑ کاخاتمہ اب لازم ہے۔