بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نعرے بازی پر پی ٹی آئی کارکنوں کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک ہونگے،حکومت کا اعلان

لاہور (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کیخلاف بڑے ایکشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نعرے بازی پر ان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیئے جائیںگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیرداخلہ راناثنااللہ نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ایک نام نہاد سیاسی جماعت اور پاگل پن کے شکار اس کے لیڈر کی طرف سے سیاسی نفرت، بغض، فتنہ اور فساد پر مبنی مہم جوئی اور اسکے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات کی خاطر میں تمام پاکستانی شہریوں بالخصوص مسلم لیگ (ن) کے احباب سے مخاطب ہوں۔ دورانِ سفر، بازار یا کسی بھی جگہ اگر آپکا سامنا ”عمرانی باؤلوں“ سے ہوجائے اور وہ آپ پر ”غرانا“ یا ”کاٹنا“ شروع کر دیں تو آپ قانون کو ہاتھ میں لینے یا ان سے الجھنے کی بجائے اپنے موبائل فون سے اُنکی ویڈیو بنائیں۔
رانا ثناء اللہ نے لکھا کہ عمرانی باؤلا ایک ہو ایک سے زائد، سب کی قابل شناخت ویڈیو بنائیں اور اسے ڈائریکٹر سائبر کرائم، ایف آئی اے کو ارسال کر دیں، وٹس ایپ کے ذریعے بھیج دیں یا سوشل میڈیاکے ذریعے ایف آئی اے کو ٹیگ کر دیں۔ بھرپور کاروائی، اندراج مقدمہ، گرفتاری حتیٰ کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی Blockage عمل میں لائی جائیگی تاکہ شہریوں کے آئین پاکستان کے آرٹیکل 15 میں دئیے گئے ”Freedom of Movement“ کے حق کاتحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ اگر عمرانی باؤلے پھر بھی اس دوران آپ سے ہاتھا پائی پر اتر آئیں تو اپنے دفاع کے قانونی حق کا استعمال کریں۔
یاد رہے کہ یہ ایکشن ایک ایسے وقت میں لیے جا رہا ہے جب چند روز قبل وفاقی وزیر احسن اقبال پر موٹروے پر چند لوگوں نے نعرے بازی کی تھی، جس کے بعد اس فیملی نے وفاقی وزیر کے گھر جا کر ان سے معذرت کر لی تھی۔