بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف کی سعودی عرب سے براہ راست کراچی آمد، سیلاب کی صورتحال کا فضائی جائز لیا

 راولپنڈی(نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سعودی عرب سے براہ راست کراچی پہنچے،انہوں نےحالیہ شدید بارشوں کے باعث شہرمیں آنے والے سیلاب کی صورتحال کا فضائی جائزلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب سے براہ راست کراچی پہنچے، آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے شہر میں سیلابی صورتحال کا فضائی جائزہ لیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیلاب کی تازہ ترین صورتحال اور کراچی میں سول انتظامیہ سے فوج کے تعاون کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کے لئے سول انتظامیہ کی مدد کے لئے فارمیشنز کے بروقت ردعمل کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عوام کو تمام تر وسائل بروئے کار لاکر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔