اوکاڑہ،اسلام آباد (نیوزڈیسک )اوکاڑہ سے رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کے والد سید محمد محسن کرمانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ سید محمد محسن کرمانی سینیئر اینکر پرسن نجم سیٹھی کے سُسر تھے، ان کی نماز جنازہ بدھ 13جولائی کو دن 2 بجے شیرگڑھ ضلع اوکاڑہ میں ادا کی جائے گی۔ جگنو محسن نے بتایا کہ ان کے والد سید محمد محسن کرمانی مچل فروٹ فارمز کے چیئرمین تھے اور ان کی عمر 91 برس تھی۔وہ ممتاز صنعت کار ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات کے حوالے سےبھی شہرت رکھتے تھے۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف،مسلم لیگ (ن)کےقائد میاں نوازشریف ،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف ودیگر رہنماؤں نے جگنو محسن کے والد سید محمد محسن کرمانی کے انتقال پر گہردکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر وجمیل کی دعاکی۔واضح رہے کہ جگنو محسن نے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں تاہم کچھ عرصہ قبل انہوں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کے والد انتقال کر گئے،وزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب کی تعزیت








