بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رانا ثنااللہ ایک پتلا ، فصل کو پرندوں سے بچانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے،فواد

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوسابق وزیراطلاعات فوادچودھری نے وزیرداخلہ راناثنااللہ کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ رانا ثنااللہ ایک پتلا ہے جسے فصل کو پرندوں سے بچانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، اُسے کھیت میں کھڑا کرنے کے لئے جو ڈنڈا دیا جاتا ہے، وہ ڈنڈا کسی اور کا ہے اور یہ رانا جی کی زُبان اُس ڈنڈے کی وجہ سے چل رہی ہے۔ادھر شہبازگل نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ لگتا ہے رانا صاحب نے کسی تھکڑ قسم کے پنجابی فلم رائیٹر کو اپنے ٹوئیٹ لکھنے پر رکھ لیا ہے۔ رانا صاحب کہنا چاہ رہے ہیں کہ اگر ان کو کسی نے چور کہا تو یہ مقدمہ قائم کریں گے۔ان سے کوئی پوچھے کہ آپ وزیرداخلہ ہیں یا کوئی گلی کی نکڑ پر کھڑا رنگ باز جو آنے جانے والے کو تڑیاں لگا رہا ہے۔