پرو ہاکی لیگ کے دوسرے راونڈ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان ہوگیا۔
سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد اور ہیڈ کوچ طاہر زمان نے اسکواڈ کا اعلان کیا، محمد عماد بٹ گرین شرٹس کی قیادت کرینگے، 20 رکنی اسکواڈ میں چھ آفیشلز شامل ہیں۔
سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد کے مطابق ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے بھی اسکواڈ نمائندگی کرے گا۔
پرو لیگ کے اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، گول کیپر عبد اللہ اشتیاق کی جگہ علی رضا اور منان رضا کی جگہ عمیر ستار کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پرو ہاکی لیگ کے دوسرے راؤنڈ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان








