بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مچل مارش کا پاکستان کے فاسٹ بولرز کو خراج تحسین: شاہین آفریدی ہمارے لیے چیلنج ہیں

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش نے کہا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ بولرز کی تاریخ شاندار ہے اور موجودہ بولرز، خاص طور پر شاہین آفریدی، ان کے لیے چیلنج ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مارش نے بتایا کہ وہ پاکستان میں سیریز کے لیے پُرجوش ہیں اور دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچز بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل یہ سیریز کھیلنا ٹیم کی تیاری کے لیے اہم ہے۔ زیادہ تر کھلاڑی دبئی میں ٹریننگ کر رہے تھے اور کل کے میچ کے لیے ہم بہترین تیاری کے ساتھ اتریں گے۔
مارش نے پاکستان کے کھلاڑیوں کی بیگ بیش لیگ میں کارکردگی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ کھلاڑیوں نے اس دوران مزہ لیا ہوگا۔ اپنے کھیلنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ آج رات یا کل فیصلہ کریں گے۔
آسٹریلوی کپتان نے مزید کہا کہ اسپنرز کے لیے خاص پلان بنایا گیا ہے اور وہ اٹیک کرنے کی کوشش کریں گے، جبکہ یہاں کی کنڈیشنز ان کے لیے چیلنجنگ رہیں گی۔