وفاقی آئینی عدالت نے سائلین اور وکلاء کے لیے ایس ایم ایس نوٹیفکیشن سروس متعارف کروائی ہے، جس کا مقصد عدالتی نظام میں شفافیت اور سہولت کو بڑھانا ہے۔
جاری اعلامیے کے مطابق، اب مقدمات کے اندراج اور سماعت کی تاریخ کی معلومات براہِ راست موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے فراہم کی جائیں گی، تاکہ عدالتوں میں غیر ضروری غیر حاضری کم ہو اور معلومات بروقت دستیاب ہوں۔
یہ سہولت موجودہ اور نئے تمام مقدمات پر لاگو ہوگی۔ وفاقی آئینی عدالت نے اس اقدام کو عدالتی نظام میں ڈیجیٹل اصلاحات کے نئے مرحلے کے طور پر پیش کیا ہے، جس میں جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر خاص زور دیا گیا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت میں سائلین اور وکلاء کے لیے ایس ایم ایس نوٹیفکیشن سروس متعارف








