اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرامور کشمیرو گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ہمیشہ کی طرح بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔
اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی ظلم و بربریت کی وجہ سے ہزاروں کشمیری شہید اور ہزاروں بھارتی جیلوں میں قیدہیں اور ہزاروں کی تعداد بچے یتیم ہوگئے ہیں ۔
کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم یوم یکجہتی کشمیر اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائے گی کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کی جائے گی۔انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیر کاز پر متحد ہیں۔









