بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

بھارتی حکومت کی نااہلی، مہلک نیپاہ وائرس کے خطے میں پھیلنے کا خدشہ

اسلام آباد(طارق محمود سمیر)بھارت میں نیپاہ وائرس کے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کے بعد پورے خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ایشیائی ممالک نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اپنی سرحدوں اور ہوائی اڈوں پر نگرانی سخت کر دی ہے، جبکہ متعدد بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے بھارت کو ایک بار پھر عالمی صحت کے خدشات کا مرکز قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ نیپاہ وائرس نہ صرف بھارت بلکہ پورے خطے کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔ امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق نیپاہ وائرس میں اموات کی شرح 40 سے 70 فیصد تک ہو سکتی ہے، جو اسے انتہائی مہلک وائرسوں میں شامل کرتی ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق تھائی لینڈ نے بھارت سے آنے والے مسافروں کے لیے خصوصی اسکریننگ چیک پوائنٹس قائم کر دیے ہیں، جبکہ تائیوان کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول نے نیپاہ وائرس کو کیٹیگری 5 کا خطرہ قرار دے دیا ہے۔ بین الاقوامی ادارے بھی بھارت میں بگڑتی ہوئی صحتِ عامہ کی صورتحال کو عالمی سطح پر خطرہ قرار دے چکے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے نیپاہ وائرس کو ترجیحی خطرناک وائرسوں کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے فوری اور جامع تحقیق پر زور دیا ہے۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق برطانیہ، نیپال، تھائی لینڈ، تائیوان اور سری لنکا نے بھارتی مسافروں کے لیے ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔
برطانوی جریدے دی انڈیپینڈنٹ نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ چین، میانمار، انڈونیشیا اور ویتنام نے بھارت کے سفر کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بھارت میں نیپاہ وائرس کی نگرانی کا نظام غیر مؤثر، غیر مربوط اور بالخصوص دیہی و سرحدی علاقوں میں تقریباً ناکارہ ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیپاہ وائرس کی صورتحال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مودی حکومت کی ترجیحات میں سیاسی تشہیر تو شامل ہے، مگر عوامی صحت کو وہ اہمیت حاصل نہیں جو ہونی چاہیے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے