راولپنڈی میں سٹی ٹریفک پولیس کے ایک وارڈن، محمد اسرار، پتنگ کی ڈور سے زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق وارڈن ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ خواجہ کارپوریشن فلائی اوور کے قریب پتنگ کی ڈور ان کے ساتھ جا لگی۔ خوش قسمتی سے ہیلمٹ اور کالر کی وجہ سے وارڈن شدید چوٹ سے محفوظ رہے، تاہم آنکھوں کے قریب اور ناک پر ڈور لگنے سے چھوٹے زخم آئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر وارڈن کو طبی امداد فراہم کی اور ان کی حالت مستحکم بتائی گئی۔
راولپنڈی: پتنگ کی ڈور سے سٹی ٹریفک پولیس کا وارڈن زخمی








