بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

وفاقی وزیر امیر مقام آزاد جموں و کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لینے اجلاس کی صدارت

اسلام آباد ( طارق محمود سمیر)وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران، انجینئر امیر مقام نے جمعرات کے روز آزاد جموں و کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عملدرآمد کے کام میں مزید تیزی لائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آزاد جموں و کشمیر وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا وفاقی اور آزاد کشمیر حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انجینئر امیر مقام نے یقین دہانی کرائی کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس میں وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران، شبیر احمد عثمانی، سیکریٹری امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران، ظفر حسن، چیف سیکریٹری آزاد جموں و کشمیر، خوشحال خان اور ایڈیشنل سیکریٹری، کامران رحمان خان بھی شریک تھے۔
متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے حکام نے اجلاس میں اب تک اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی، جبکہ چیف سیکریٹری آزاد کشمیر نے عملدرآمد کے عمل پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
اجلاس میں وزارتِ امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران، آزاد کشمیر حکومت کے سینئر حکام کے علاوہ سول ایوی ایشن، قومی صحت کی خدمات، پلاننگ کمیشن، مواصلات، نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، پاور ڈویژن، آبی وسائل اور وفاقی تعلیم کے نمائندے بھی شریک تھے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے