شمالی وزیرستان(ممتازنیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکےمطابق شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل کے عام علاقے میں دہشت گردوں اورسیکورٹی فورسز کےد رمیان فائرنگ کاتبادلہ ہواجس کے نتیجے میں 4دہشتگرد مارے گئے،
ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔









