بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح پر مبارکباد

اسلام آباد( طارق محمود سمیر)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں شاندار فتح پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھرپور تعریف کی ہے اور کرکٹ کے شائقین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے شاہینوں، خصوصاً بالرز نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنی محنت سے فتح کو ممکن بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم اسی جذبے اور لگن کے ساتھ کھیلتی رہی تو پوری سیریز جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک عرصے بعد آسٹریلیا جیسی مضبوط اور تجربہ کار ٹیم کے خلاف فتح حاصل کرنا کھلاڑیوں کی انتھک محنت، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا واضح ثبوت ہے۔
وزیرِ اعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن رضا نقوی، ان کی انتظامی ٹیم اور کوچز کی کاوشوں کو بھی سراہا اور اس کامیابی کو ان سب کی مشترکہ محنت کا نتیجہ قرار دیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سیریز کے آئندہ میچز کے لیے بھی قومی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں اور امیدیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شاہینوں کے ساتھ ہیں۔