بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب ضمنی الیکشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ، بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن ذرائع کےمطابق پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں کے ضمنی الیکشن کےلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرلی گئی ہے،بیلٹ پیپرز اورمتعلقی فارمز کی ریٹرننگ افسران کو ترسیل آج سے شروع ہوگی،الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کے مجاز نمائندوں کو بیلٹ پیپرز وصولی کےلئے طلب کرلیاہے،الیکشن کمیشن آج پرنٹنگ پریس کارپوریشن آف پاکستان کےمرکزی دفترسے بیلٹ پیپرز ریٹرننگ افسروں کےمجاز نمائندوں کےحوالے کرےگا،الیکشن کمیشن ذرائع کےمطابق 20 حلقوں کےلئے 47 لاکھ 30 ہزار 600 بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں،ان بیلٹ پیپرز میں ایک لاکھ 53 ہزار 657 اضافی بیلٹ پیپرز بھی شامل ہیں، بیلٹ پیپرز کوسخت سیکورٹی میں متعلقہ حلقوں میں پہنچانےکےانتظامات کئے گئے ہیں