کراچی (شوبزڈیسک)بلبل مہران،اداکار مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ گلوکارہ روبینہ انتقال کرگئیں۔روبینہ قریشی کی نماز جنازہ بعد نماز عصر عبداللہ شاہ غازی مزار پر ادا کی جائیگی ۔ان کی تدفین بھی عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں ہوگی۔روبینہ قریشی کافی عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں ۔کچھ عرصہ قبل ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تھا۔
اداکار مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ گلوکارہ روبینہ انتقال کرگئیں








