بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر داخلہ کا بھارہ کہو بائی پاس پر مجوزہ نئے کنونشن سنٹر کی جگہ کا دورہ

 

اسلام آباد:(نیوزڈیسک وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے نئے کنونشن سنٹر کی تعمیر کے سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مری روڈ بھارہ کہو بائی پاس کے قریب مجوزہ جگہ کا دورہ کیا اور اس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے فوری احکامات جاری کیے کہ نئے کنونشن سنٹر کی مجوزہ جگہ پر ہر قسم کے غیر قانونی قبضے کو ختم کیا جائے اور قابضین کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے تمام غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے اور قابضین کو کسی قسم کی رعایت یا معاوضہ نہ دینے کی بھی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی ہمارا عزم ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں ایس سی او سمٹ سمیت دیگر بین الاقوامی کانفرنسز کے انعقاد میں آسانی ہوگی۔