آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ اسٹار فاسٹ بولر پیٹ کمنز انجری کے باعث ورلڈ کپ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ میں دو اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ اوپننگ بیٹر میتھیو شارٹ کو بھی ابتدائی اسکواڈ سے خارج کر دیا گیا ہے۔
ان کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر بین ڈوارشیئس اور بیٹر میتھیو رینشا کو شامل کیا گیا ہے۔ چیف سلیکٹر کے مطابق بین ڈوارشیئس اپنی تیز رفتار گیند بازی، بہترین فیلڈنگ اور آخری اوورز میں بیٹنگ کی صلاحیت کی وجہ سے ٹیم کے لیے اہم متبادل ثابت ہوں گے، جبکہ ایشیائی کنڈیشنز میں ان کی سوئنگ اور رفتار خاص فائدہ مند ہو سکتی ہے۔
میتھیو رینشا کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے حالیہ عرصے میں تمام فارمیٹس میں متاثر کن کارکردگی دکھائی ہے اور سری لنکا کی متوقع اسپن کنڈیشنز میں مڈل آرڈر میں اضافی استحکام فراہم کریں گے۔
یہ تبدیلیاں آسٹریلوی ٹیم کے لیے ورلڈ کپ کی تیاری کو مضبوط کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھی جا رہی ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلوی اسکواڈ میں اہم تبدیلیاں، پیٹ کمنز ورلڈ کپ سے باہر








