سربین ٹینس کے لیجنڈ نوواک جوکووچ نے اپنے شاندار کریئر میں ایک اور تاریخی سنگِ میل حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں زبردست مقابلے کے بعد جینک سنر کو شکست دی، جس کے ساتھ وہ اوپن ایرا میں آسٹریلین اوپن کے فائنل تک پہنچنے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے۔
38 سالہ جوکووچ نے کین روزوال کا 1972 میں قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا تھا، جب روزوال 37 سال اور 2 دن کی عمر میں فائنل تک پہنچے تھے۔ جوکووچ نے روڈ لیور ایرینا میں چار گھنٹے نو منٹ تک جاری رہنے والے سخت مقابلے کے بعد فتح حاصل کی اور اب اپنے 25 ویں گرینڈ سلام اور 11 ویں آسٹریلین اوپن ٹائٹل سے صرف ایک قدم دور ہیں۔
فائنل میں ان کا مقابلہ عالمی نمبر ایک اسپین کے کارلوس الکاراز سے ہوگا۔
میچ کے بعد جوکووچ نے کہا کہ وہ اپنے جذبات الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے اور اتنی دیر تک کھیلنا اور اعلیٰ سطح کا کھیل پیش کرنا ہی جیت کا واحد راستہ تھا۔
واضح رہے کہ یہ ومبلڈن 2024 کے بعد جوکووچ کا پہلا گرینڈ سلام فائنل ہے۔
آسٹریلین اوپن: نوواک جوکووچ نے 54 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا








