بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیوریٹ سبالنکا کو شکست، قازقستان کی ربیکانا نے آسٹریلین اوپن ویمنز ٹائٹل جیت لیا

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ایونٹ کا ٹائٹل قازقستان کی ایلینا ربیکانا نے اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں انہوں نے ایونٹ کی فیوریٹ اور نمبر ون سیڈ، آریا سبالنکا، کو شکست دی۔
میلبرن میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ربیکانا نے 4-6، 6-4 اور 6-4 کے اسکور سے جیت حاصل کی۔
یہ ربیکانا کے کیریئر میں دوسرا گرینڈ سلم ٹائٹل ہے، اس سے قبل انہوں نے 2022 میں ومبلڈن کا ٹائٹل جیتا تھا۔