بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کپتان سلمان علی آغا کا ایک اور شاندار کارنامہ، ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اپنی شاندار بیٹنگ سے ایک اور اہم سنگِ میل اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے بطور کپتان تیز ترین نصف سنچری بنانے والوں کی فہرست میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔
اعداد و شمار کے مطابق سلمان علی آغا نے صرف 25 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ یہ کارنامہ انہوں نے لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران انجام دیا، جہاں ان کی جارحانہ اننگز نے نہ صرف شائقین کو محظوظ کیا بلکہ ٹیم کی فتح میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔
اس فہرست میں پہلی پوزیشن سابق کپتان محمد حفیظ کے پاس ہے، جنہوں نے 2012 میں احمد آباد میں بھارت کے خلاف محض 23 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔ بابر اعظم دو مرتبہ 27 گیندوں پر ففٹی بنا چکے ہیں، ایک بار 2020 میں زمبابوے کے خلاف راولپنڈی میں اور دوسری بار 2021 میں جنوبی افریقہ کے خلاف سینچورین میں۔ اس کے علاوہ سابق کپتان شعیب ملک نے 2007 میں سری لنکا کے خلاف جوہانسبرگ میں 27 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔
سلمان علی آغا کی یہ برق رفتار اننگز ان کی بہترین فارم کا واضح ثبوت ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ وہ قیادت اور کارکردگی، دونوں محاذوں پر ٹیم کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔