بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور، پی ٹی آئی امیدوار کی کارنرمیٹنگ سے گرفتار مسلح شخص ایف سی کے پی کا اہلکار نکلا

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور کے حلقہ پی پی 168 میں گزشتہ شب پی ٹی آئی کے امیدوار نواز اعوان کی کارنر میٹنگ کے دوران گرفتار مسلح شخص فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبر پختونخوا کا اہلکار نکلا۔
اہلکار کا کہناہےکہ آئی جی ایف سی صلاح الدین محسود اور کے پی حکومت کی منظوری سے یہاں آیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب پولیس نے مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا تھا اور پانچ مسلح افراد کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس نے 14نامزد اور100سے زائد نامعلوم کارکنوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں 17 جولائی کو ووٹنگ ہوگی۔