راولپنڈی (نیوز ڈیسک)سپارکو نے خلائی سفر سے متعلق ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا،سپارکو نے خلائی مشن کیلئے امیدواروں کے انتخاب کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی اسکریننگ کے بعد دو امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا،دونوں امیدوار چھ ماہ کے لیے خلائی مسافر کی تربیت حاصل کریں گے،تربیت کی تکمیل کے بعد، اکتوبر/نومبر میں خلائی مشن کے لئے ایک امیدوار کا انتخاب کیا جائے گا،خلائی مشن پاکستانی خلاباز کو لیکر چینی خلائی اسٹیشن سے روانہ ہوگا









