بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس: فوجداری درخواستیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف کے خلاف توشہ خانہ کیس سے متعلق فوجداری درخواستیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں کارروائی مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے کیس دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا، جبکہ جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی، تاہم بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس سزا کو معطل کر دیا تھا۔
بانیٔ پی ٹی آئی کو الیکشن ایکٹ کی دفعات 167 اور 173 کے تحت سزا سنائی گئی تھی۔ اب سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران اس مقدمے سے متعلق قانونی نکات اور درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔