قومی ایئر لائن کی انتظامیہ نے ملک میں اپنی پانچ اہم جائیدادوں کا دوبارہ تخمینہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان جائیدادوں میں سیلز آفس بلیو ایریا اسلام آباد، بکنگ آفس راولپنڈی، ہیڈکوارٹرز کے لیے مختص پلاٹ، اور قومی ایئر لائن کے سیلز آفس پشاور اور کوئٹہ شامل ہیں۔ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ان جائیدادوں کے موجودہ تخمینے کا جائزہ لے کر نئے اندازے تیار کیے جائیں۔
اس سلسلے میں قومی ایئر لائن نے حکومت سے رجسٹرڈ فرموں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ رجسٹرڈ فرموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی درخواستیں 13 فروری تک قومی ایئر لائن کو ارسال کریں۔
قومی ایئر لائن انتظامیہ نے ملک کی 5 جائیدادوں کا دوبارہ تخمینہ لگانے کا فیصلہ کر لیا








