نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ بسنت کے موقع پر شوہر کی خوشی دیکھ کر انہیں اس تہوار کی اہمیت اور خوشیوں کا حقیقی احساس ہوا۔
نجی میڈیا سے خصوصی گفتگو میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ بسنت ایک خوشی کا موقع ہے، جو لوگوں کو متحد کرتا ہے اور ہمیں یاد دلاتا ہے کہ سب مل کر پاکستان کو بہتر بنانے کی طرف گامزن رہ سکتے ہیں۔
لاہور میں بسنت کے دوسرے دن بھی شہریوں کا جوش و خروش عروج پر رہا۔ تیز دھوپ کے باوجود خواتین، بچے اور بزرگ چھتوں پر نکل کر پتنگ بازی اور پیچ لڑانے میں مصروف رہے۔ ڈھول کی تھاپ پر شہری بھنگڑے ڈال کر تہوار کی خوشیاں دوبالا کر رہے تھے۔
لاہور کے لبرٹی چوک میں بسنت کی رنگین مناظر دیکھنے میں آئے، جبکہ شہری تاریخی مقامات کی سیر کے لیے اندرونِ شہر بھی پہنچے۔ لوگوں نے کہا کہ پرانے تاریخی مناظر دیکھ کر ماضی کی یادیں تازہ ہو گئیں اور بسنت کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں۔
ملالہ یوسفزئی: شوہر کی خوشی دیکھ کر بسنت کی اہمیت کا اندازہ ہوا








