بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بسنت کی رونق میں چاہت فتح علی خان کی انٹری، رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مزاحیہ انداز اور گلوکاری کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شہرت رکھنے والے چاہت فتح علی خان بسنت کی خوشیوں میں شامل ہونے کے لیے لاہور پہنچ گئے۔ انہوں نے چھت پر پتنگ بازی کے دوران رقص کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی، جو فوراً وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں چاہت فتح علی خان دونوں ہاتھوں میں پتنگ تھامے خوش و خرم نظر آ رہے ہیں، جبکہ اردگرد موجود لوگ ان کے ساتھ تصاویر بنواتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ کلپ سامنے آتے ہی صارفین نے اپنے تبصرے کیے، کچھ نے ان کے انداز کو سراہا تو کچھ نے مزاحیہ انداز میں دلچسپ ردعمل دیا۔
بسنت کے موقع پر چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا گانا بھی ریلیز کیا، جس کے بول “بندے باریاں ہیں” ہیں۔ اس گانے کی ویڈیو انہوں نے یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کی، جس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔