مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں بسنت کا جشن منایا اور چھت پر بیٹھ کر اُڑتی ہوئی پتنگوں کا لطف اٹھایا۔
سلطان ٹیپو بلڈنگ، مستی گیٹ کے قریب اپنے ایک دوست کے گھر پہنچنے پر نواز شریف نے ڈور اور گڈا بھی پکڑا اور بسنت کے جشن میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر، خرم بٹ اور احسن ڈار بھی موجود تھے۔
لاہور میں بسنت کی رونقیں عروج پر ہیں اور فیسٹیول کے دوسرے دن بھی شہریوں نے پتنگ بازی اور رنگا رنگ تقریبات کے ذریعے جشن منایا، جس سے شہر میں خوشی اور جوش و خروش کی فضا قائم رہی۔
نواز شریف نے اندرونِ لاہور بسنت کی خوشیاں منائیں، پتنگ بازی میں حصہ لیا








