اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے صاحبزادہ وسیم حیدر کو تنظیم کا 40واں ناظمِ اعلیٰ منتخب کر لیا ہے۔ ان کا انتخاب ایک سالہ مدت، سیشن 2026-27ء کے لیے عمل میں آیا۔
مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ طیب چوہان کے مطابق ناظمِ اعلیٰ کا انتخاب خفیہ رائے دہی کے ذریعے کیا گیا، جس میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے اراکین نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
صاحبزادہ وسیم حیدر جامعہ پشاور میں پی ایچ ڈی تعلقاتِ عامہ کے طالبِ علم ہیں۔ وہ اس سے قبل تنظیم کے مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں، جن میں معتمدِ عام، ناظمِ خیبر، صوبہ خیبر کے سیکریٹری اور ناظمِ پشاور شامل ہیں۔
مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا 73واں سالانہ اجتماع مسلم ایجوکیشنل کمپلیکس، اضاخیل بالا، ضلع نوشہرہ میں جاری ہے۔ اجتماع کے دوران آج معتمدِ عام، معاونین اور صوبائی قیادت کے ناموں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
صاحبزادہ وسیم حیدر اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے 40ویں ناظمِ اعلیٰ منتخب








