ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کی جانب سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اس سلسلے میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں افسوسناک واقعے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اسحاق ڈار نے مشکل کی اس گھڑی میں ترک قیادت اور عوام کی جانب سے اظہارِ یکجہتی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو کی۔ رابطے کے دوران اہم علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔
ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی اسلام آباد کی مسجد پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد دھماکہ:ترک وزیر خارجہ کا اظہارِ تعزیت، پاکستان سے یکجہتی کا اعادہ








