صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مشرقی ہمسایہ بھارت نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بن چکا ہے۔
صدر زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت طالبان رجیم کی معاونت کر رہا ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں غیر مستحکم حالات پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض ہمسایہ ممالک اپنی سرزمین کو دہشت گرد عناصر کے لیے استعمال ہونے دے کر پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں شریک ہو چکے ہیں۔
صدر نے واضح کیا کہ کچھ ممالک دہشت گردوں کو مالی معاونت کے ساتھ ساتھ تکنیکی اور عسکری وسائل بھی فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان رجیم نے وہ حالات پیدا کر دیے ہیں جو نائن الیون سے پہلے کے دور سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔
صدر آصف زرداری نے حالیہ دہشت گرد حملوں کے بعد پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے والے عالمی رہنماؤں اور ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا۔
صدر زرداری کا کہنا ہے: بھارت عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے








