بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نسرین جلیل: مشرف نے اپنے آپ کو مستحکم کرنے کے لیے ایم کیو ایم سے ملاقات کی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رہنما نسرین جلیل نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنے سیاسی موقف کو مستحکم کرنے کے لیے ایم کیو ایم سے ملاقات کی تھی۔
کراچی لٹریچر فیسٹول میں اپنی زندگی کے مختلف ادوار پر گفتگو کرتے ہوئے نسرین جلیل نے بتایا کہ جب ایم کیو ایم پر مشکل وقت آیا تو ان کے بچے بھی اس صورتحال میں متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مشرف نے ابتدائی طور پر ایم کیو ایم سے ملاقات سے انکار کیا اور کہا کہ یہ ایک دہشت گرد پارٹی ہے، لیکن بعد میں اپنے سیاسی استحکام کے لیے ملاقات کی۔
نسرین جلیل نے کراچی میں مہاجروں کی شناخت کے حوالے سے کہا کہ یہ شناخت ایم کیو ایم نے مہیا کی۔
رہنما ایم کیو ایم نے 2018 کے انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو جتوانا تھا، تاہم ان کی سیٹ پر جماعت اسلامی کے امیدوار کو کامیاب کروا دیا گیا تھا۔